سٹی 42: محکمہ موسمیات نے کہیں موسم گرم تو کہیں بارش کی پیش گوئی کردی ۔
بدھ (رات) موسم کی صورتحال کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔
جمعرات کے روز موسم کی صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔تاہم شام /رات میں خیبرپختونخوا، کشمیر اورخطہ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔تاہم شام/رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔Prob: 35%
خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کےدوران گرم رہنے کی توقع۔ بعد از دوپہر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کوہستان،ایبٹ آباد،مانسہرہ، بٹگرام، بونیر، شانگلہ، سوات، دیر،کرم ، ہنگو،کرک،بنوں، لکی مروت، وزیرستان اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کےدوران گرم رہے گا۔ مری، گلیات ،راولپنڈی ، چکوال،اٹک، میانوالی،خوشاب،بھکر،لیہ اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
سندھ کے صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کی توقع ہے ۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام/رات میں ژوب ، موسی ٰخیل اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔
گذشتہ 24 گھنٹوں (کل شام05بجے سےآج شام05 بجے) کے دوران: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہا۔ تاہم دیر میں03 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: شہید بینظیرآباد 46،سکرنڈ ، پڈعیدن، حیدرآباد 44 اور دادومیں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App