ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیز ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

تیز ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: آج رات کے موسم کی  صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب ،خطۂ پوٹھوہار،اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران با لائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوامیں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ 

 پیر  کے روزموسم کی   صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب ،خطۂ پوٹھوہار،اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ شما ل مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مزید بارش کے باعث لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی کے چندنشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اس دوران مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان ، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور  ایبٹ آبادمیں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر،سوات، مانسہرہ، شانگلہ،بونیر، کوہستان، ایبٹ آباد،ہری پور، پشاور، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں ، وزیرستان اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب، مری ، گلیات ، راولپنڈی، اٹک، چکوال ، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، لاہور،قصور، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد، خوشاب ، لیہ ،بھکر ، میانوالی، ساہیوال، اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے۔ جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم شام یا رات میں ژوب ،بارکھان اور موسیٰ خیل میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔