ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز پاسپورٹ واپسی کیس، لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی

Maryam Nawaz Passport Case
کیپشن: Maryam Nawaz Passport Case
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی پاسپورٹ کے حصول کے لیے متفرق درخواست 27 ستمبر کو سماعت کے لئے مقرر کردی .

 چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل 3 رکنی بنچ مریم نواز کی متفرق درخواست پر سماعت کرے گا،تین رکنی بنچ نے گزشتہ سماعت پر نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کیا تھا۔

مریم نواز کی متفرق درخواست میں وکیل نے موقف اختیار کررکھا ہے کہ مریم نواز کو اگست 2019ء کو گرفتار کیا گیا، 45 دن جسمانی ریمانڈ دیا گیا، مریم نواز کو میرٹ پر ضمانت پر رہائی ملی تھی، چودھری شوگر ملز کیس میں پاسپورٹ قبضے میں رکھوایا، 7 کروڑ روپے بھی سکیورٹی کیلئے جمع کروا رکھے ہیں ،یہ وہی 7 کروڑ کی رقم ہے جو چودھری شوگر ملز میں الزام عائد کیا گیا ہے، 4 سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی ریفرنس بھی دائر نہیں کیا گیا، آئین کے تحت پاسپورٹ قبضے میں رکھنا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، کسی کو بنیادی آئینی حقوق سے غیر معینہ مدت تک محروم نہیں کیا جا سکتا۔

درخوات میں استدعا کی گئی  ہے کہ عدالت مریم نواز کا پاسپورٹ اسے واپس کرنے کا حکم دے۔