نواز شریف کی اسلام آباد کی عدالت میں پیشی، خصوصی سیکیورٹی فراہم

نواز شریف کی اسلام آباد کی عدالت میں پیشی، خصوصی سیکیورٹی فراہم
کیپشن: Nawaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی، اسلام آباد پولیس نے قائد مسلم لیگ ن کو خصوصی سیکیورٹی فراہم کر دی۔

 اسلام آباد پولیس کی جانب سے سابق وزیراعظم پاکستان اورمسلم لیگ ن کے قائد  میاں نواز شریف کی خصوصی سیکیورٹی میں 3 سپیشل پولیس وینز بھی شامل کر لی گئیں ، اے ٹی ایس اہلکاروں کا سپیشل دستہ بھی نواز شریف کی سیکیورٹی کے لئے تعینات کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد پولیس کا خصوصی سکواڈ بھی نواز شریف کے ساتھ سیکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دے گا، سابق وزیراعظم کے لئے فراہم کئے جانے والے سیکیورٹی دستے نے پوزیشن سنبھال لیں، سیکیورٹی میں اے ٹی ایس سکواڈ اور اسلام آباد پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔

واضح رہے کہ قائد مسلم لیگ ن کی سیکیورٹی میں ٹریفک پولیس کی گاڑی بھی پرٹوکول میں موجود ہو گی، پروٹوکول دستے نے پھلگراں ٹول پلازہ پر پوزیشن لے لی ہے۔