ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اڈیالہ جیل پہنچو؛ پی ٹی آئی نے آخرعوام کوکال دےدی

Adiala Jail, Police check post, PTI protest call, city42, Alya Hamza, Aleema Khanum, Baani PTI
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: احتجاج کی کالیں دینے کے بعد احتجاج کرنے میں بار  بار ناکام ہونے کے باوجود پی ٹی آئی نے آخر کار عوام کو  احتجاج کی ہنگامی کال دے دی۔

 اس مرتبہ پی ٹی آئی کی قیادت نے عوام کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دی ہے۔

پی ٹی آئی کی عوام کے نام اپیل میں کہا گیا ہے کہ وہ  آج 25 نومبر ، منگل کے روز  احتجاج کرنے کے لئے اڈیالہ جیل کے باہر  جمع ہوںْ 

پی ٹی آئی کی پنجاب کی لیڈر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ  25 نومبر ،منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر ہم سب  ایک آواز بن کر بانی کی فیملی کے ساتھ کھڑےہوں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نےبھی  پنجاب کی عوام کو اڈیالہ پہنچنے کی کال دے دی۔

عالیہ حمزہ نے کہا  کہ پنجاب سے میری گزارش ہے کہ 25 نومبر بروز منگل اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے احتجاج میں شریک ہوں۔

عالیہ حمزہ لاہور میں ہیں اور آج رات 12 بجے تک ان کے یا ان کے ساتھیوں کے لاہور سے احتجاج کے لئے راولپنڈی  روانہ ہونے کی کوئی اطلاع نہیں۔

عالیہ حمزہ کو پی ٹی آئی کی پنجاب کی تنظیم ٹوٹ پھوٹ جانے کے بعد  چیف آرگنائزر  بنایا گیا تھا۔ کئی ماہ میں وہ پنجاب میں پی ٹی آئی کا کوئی اجتماع کرنے میں ماکیاب نہیں ہوئیں، آج ایک مرتبہ پھر پی ٹی آئی نے کل منگل کے روز اڈیالہ جیل جا کر بانی سے ملاقات کرنے اور اس کے ساتھ ہی احتجاج کرنے کا اعلان کیا تو کارکنوں اور عوام کو بھی اڈیالہ جیل آنے کی کال دی گئی۔

اس کے بعد عالیہ حمزہ نے الگ سے احتجاج کے لئے اڈیالہ جیل جانے کی کال دی ہے اور  کہا کہ  عمران خان کی بہنیں جب تک وہاں موجود ہوں گی، ہم نے ان کے ساتھ کھڑا رہنا ہے۔

  عالیہ حمزہ  نے تمام ایم این اے، ایم پی اے، ٹکٹ ہولڈرز، تنظیمی عہدیداران، ورکرز اور تحریکِ انصاف کے درد مند سپورٹرز کو ہدایت کی ہے کہ سب اڈیالہ جی پہنچیں۔ جب تک خبانی کی بہنیں  وہاں موجود ہوں آپ نے بھی وہاں موجود رہنا ہے۔

عالیہ حمزہ نے تمام ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ کم سے کم 4 کارکنان کو لے کر اڈیالہ جیل پہنچیں۔