عمران خان اور تمام ملزمان کے خلاف ثبوت موجود ہیں، ڈاکٹر انوش مسعود کی پریس کانفریس

عمران خان اور تمام ملزمان کے خلاف ثبوت موجود ہیں، ڈاکٹر انوش مسعود کی پریس کانفریس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد : سٹی42 کے  رپورٹر وقاص احمد  نے ایس ایس پی ایونسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چودھری سے آج پریس کانفریس میں سوال کیا کہ چئیرمین تحریک انصاف کے خلاف بغاوت پر اکسانے اور  ریاست سے جنگ جیسے مقدمات درج ہیں تو کیا عمران خان کو تفتیش کے دوران ثبوتوں کی بنیاد پر کیا پولیس کورٹ میں انہیں ثانت کرسکے گی ، ڈاکٹر انوش مسعود چودھری کا کہنا تھا کہ چئیرمین تحریک انصاف اور تمام ملزمان کے خلاف ثبوت موجود ہیں ، ہمارا کام کورٹ کا ثبوت فراہم کرنا ہے ، اور ہمارے پاس تمام شواہد موجود ہیں۔

دوران پریس کانفرنس ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ قتل،اندھے قتل اور اشتہاریوں سمیت ڈکیت و چور گینگز کے 124 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ رواں ماہ  56گینگز کے 124ملزمان گرفتار کرکے 16کروڑ51لاکھ روپے سے زائد برآمد کرلیے گئے ہیں۔

اے کیٹگری کے 61خطرناک اشتہاریوں سمیت611اشتہاری، 760عدالتی مفرور،256لسٹڈ ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ اسی ماہ کے دوران زیادتی کے128، قتل اور اندھے قتل کے 61ملزمان سمیت دیگر جرائم میں ملوث 28510ملزمان گرفتارکیے گئے ہیں۔

رواں ماہ کے دوران 18479مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع کروائے گئے۔