وفاقی وزیر اطلاعات نے ابھی نندن سے متعلق مزاحیہ میم شیئر کردی

abhi none done memes
کیپشن: abhi none done memes
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : گروپ کیپٹن ابھی نندن ورتھمان کو حال ہی میں بھارتی صدر رام ناتھ کوونڈ کی جانب سے 2019ء کی فروری میں پاکستان کا ایف16 طیارہ مار گرانے پر ’ویر چکرا‘ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات برائے نشریات فواد چوہدری نے ان کی مزاحیہ میم سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

 تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ابھی نندن کو بھارتی ایوانِ صدر میں ایوارڈ سے نوازا جارہا ہے جبکہ ویڈیو میں ایڈیٹنگ کرکے ایوارڈ کی جگہ ’چائے کا کپ‘ دیا جارہا ہے۔

 ویڈیو میں وہ کلپ بھی شامل ہے جس میں اُنہیں کہتے سُنا جاسکتا ہے کہ پاکستان ایئرفورس نے اُن کا طیارہ گِرایا جس کے بعد مقامی شہریوں نے اُن پر تشدد کیا اور پاک آرمی کے جوانوں نے اُنہیں بچایا۔اس کے ساتھ ہی ویڈیو میں وہ کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ابھینندن کی پاکستانی عوام کے ہاتھوں پٹائی ہورہی تھی۔  فواد چودھری نےمزاحیہ ویڈیو شیئر کرتےہوئےکیپشن میں ہیش ٹیگ #AbhiNoneDone کا استعمال کیا۔