ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شناختی کارڈ کے نئے قواعد: پہلی بار دستخط اختیاری قرار، نادرا کی نئی ہدایت

شناختی کارڈ کے نئے قواعد: پہلی بار دستخط اختیاری قرار، نادرا کی نئی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: قومی ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے شناختی کارڈ کے اجرا سے متعلق نئے قواعد جاری کر دیے ہیں۔

نئے ضوابط کے مطابق پہلی مرتبہ شناختی کارڈ کے لیے درخواست دیتے وقت دستخط کرنا اختیاری قرار دیا گیا ہے۔ اگر درخواست گزار دستخط نہ کرے تو شناختی کارڈ پر دستخط کی جگہ “این اے” درج کیا جائے گا۔

نادرا کے مطابق شناختی کارڈ پر دستخط کی جگہ انگوٹھے کے نشان یا کسی دوسرے نشان کی پرنٹنگ بھی نہیں کی جائے گی، جبکہ جعل سازی کے خدشات کے پیش نظر انگوٹھے کے نشان کی تصویر سے بھی گریز کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق ناخواندہ افراد اور دستخط نہ کر سکنے والوں کے لیے آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے، جبکہ ایپ کے ذریعے درخواست جمع کرواتے وقت انگوٹھے کے نشان کی تصویر اپ لوڈ نہ کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ شناختی کارڈ پر دستخط شامل کروانے یا موجودہ دستخط تبدیل کروانے کے لیے موڈیفکیشن (درستگی) کی درخواست دینا لازمی ہوگا۔

نادرا کے مطابق درست دستخطی معلومات فراہم کرنے سے شناختی دستاویزات کے اجرا کا عمل مزید آسان اور شفاف ہوگا۔