ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خطے میں امن کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اہم سفارتی کردار، اسحاق ڈار

خطے میں امن کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اہم سفارتی کردار، اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خطے میں امن اور استحکام کیلئے اہم سفارتی پیشرفت ہوئی ہے جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے حساس اور اہم سفارتی عمل میں مرکزی کردار ادا کیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، قطر، مصر، متحدہ عرب امارات اور اردن کی قیادت سے ٹیلیفونک رابطے کیے جبکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور امریکی ٹیم کی سفارتی کوششوں سے مذاکرات میں پیشرفت ممکن ہوئی۔

انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کے مثبت کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سمیت برادر علاقائی ممالک نے امن کیلئے تعمیری کردار ادا کیا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، ترکیہ، مصر، قطر اور دیگر دوست ممالک مسلسل رابطے میں رہے جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دور اندیش قیادت اور امن کیلئے غیر متزلزل عزم قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج کی اہم بات چیت میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی جبکہ وزارت خارجہ پاکستان کی مسلسل سفارتی کاوشیں بھی قابل ستائش ہیں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن، باہمی احترام اور استحکام کیلئے ہر مخلصانہ کوشش کی حمایت جاری رکھے گا، مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت سے مثبت اور دیرپا نتائج کی امید پیدا ہوئی ہے۔