تخریب کار گروہ اپنے انجام کو پہنچا!، پاکستان اب سکھ کا سانس لے گا، مریم نواز

 تخریب کار گروہ اپنے انجام کو پہنچا!، پاکستان اب سکھ کا سانس لے گا، مریم نواز
کیپشن: Maryam Nawaz, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ تخریب کار گروہ اپنے انجام کو پہنچا!، پاکستان اب سکھ کا سانس لے گا اور آگے بڑھے گا۔ 

 مریم نواز نےٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ جو جرم ۹ مئی کو عمران خان نے کیا،کوئی بھی، یہاں تک کے اس کی اپنی جماعت بھی اس گھناؤنے جرم اسکا ساتھ دینے کو تیار نہیں، پاکستان کے لیے تھوڑا سا بھی درد رکھنے والا سیاست میں تشدد کا حامی نہیں ہوسکتا۔

 چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن نے مزید لکھا کہ یہاں پر تو عمران نے ملک ہی جلا ڈالا! کوئی ذی شعور پاکستانی فوجی تنصیبات، سرکاری، ریاستی اور سیکیورٹی عمارتوں پر حملہ کرنے، ان میں توڑ پھوڑ کرنے اور انکو جلانے کی حمایت نہیں کرسکتا، یہ کام یا TTP نے کیا ہے یا پی ٹی آئی (PTI) نے،  یاد رکھیں, سیاست اور سیاسی تقسیم بعد میں، پاکستان پہلے!،  پاکستان کی سیاست میں ایسی پرتشدد سوچ رکھنے والے کسی گروہ کی کوئی جگہ نہیں، اس لیے یہ تخریب کار گروہ اپنے انجام کو پہنچا!، پاکستان اب سکھ کا سانس لے گا اور آگے بڑھے گا انشاءاللّہ! ۔ 

Bilal Arshad

Content Writer