عمران خان کو 9مئی کے واقعات پر کوئی افسوس نہیں تھا، فیاض الحسن چوہان

عمران خان کو 9مئی کے واقعات پر کوئی افسوس نہیں تھا، فیاض الحسن چوہان
کیپشن: Fayyazul Hasan Chauhan, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جانا چاہتے تھے۔

فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کی طرف سے دھرنے کی کال کے جواب میں مدرسوں کے باہر احتجاج کاحکم دیا،عمران خان کامدراس پراحتجاج ملک کو خانہ جنگی میں دھکیلنے کا منصوبہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو 9مئی کے واقعات پر کوئی افسوس نہیں تھا ، عمران خان 12مئی کو رہائی کے بعد زیادہ جارحانہ موڈ میں تھے عمران خان ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جانا چاہتے تھے۔

 سابق پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ عمران خان نے 12 مئی کو اپنی رہائی کے بعد زوم میٹنگ کی، اس میں موجود ان سمیت تمام رہنماؤں سے کہاکہ9مئی کے واقعات پر دفاعی پوزیشن اختیار نہیں کرنی اورنہ ہی کوئی مذمت کرے۔فیاض چوہان کاکہناتھا کہ عمران خان نے اس پر بس نہیں کی بلکہ مولانا فضل الرحمان کی طرف سے دھرنے کی کال کے جواب میں مدرسوں کے باہر احتجاج کاحکم دیا،عمران خان کامدراس پراحتجاج ملک کو خانہ جنگی میں دھکیلنے کا منصوبہ تھا۔

Bilal Arshad

Content Writer