مسلم لیگ ن کا کل ملک بھر میں یوم تکریم شہدا ملی جذبے سے منانے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کا کل ملک بھر میں یوم تکریم شہدا ملی جذبے سے منانے کا فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :مسلم لیگ ن کا کل یوم تکریم شہدا اور 28 مئی کو یوم تکبیر بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ ، پارٹی کی جانب سے ملک بھر میں یوم تکریم شہدا ملی جذبے سے منایا جائے گا۔
مسلم لیگ ن لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ خواجہ عمران نذیر، بلال یاسین، میاں حافظ نعمان، خواجہ سلمان رفیق ، سمیع اللہ خان ،چوہدری شہباز احمد نے شرکت کی۔مرزا جاوید، میاں عمران جاوید، رانا طارق، ملک غلام حبیب اعوان، ملک وحید ،سید توصیف شاہ، رانا احسن شرافت شریک ہوئے۔ چوہدری باقر حسین، صبغت اللہ سلطان، میاں سلیم، عمران گورائیہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

اجلاس میں یوم تکریم شہدا کے موقع پر شاہدرہ میں تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیاگیا ۔شہر کے تمام حلقوں میں پاک افواج کے شہدا سے اظہار یکجہتی کے لئے تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہر حلقے میں پاک افواج کے شہدا کی تصاویر والے بینرز، پوسٹرز اور فلیلسز لگائے جائیں۔اجلاس میں یوم تکبیر کے حوالے سے لبرٹی چوک پر ہونے والی تقریب کے انتظامات کا بھی جائزہ لیاگیا ۔۔28 مئی کی تقریب سے پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز خطاب کریں گی۔