ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی تحریک انصاف کی اہلیہ سے ملاقات کروا دی گئی،صحت اور زیرسماعت مقدمات پر گفتگو

بانی تحریک انصاف کی اہلیہ سے ملاقات کروا دی گئی،صحت اور زیرسماعت مقدمات پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی اور دونوں نے عمران خان کی صحت اور زیرسماعت مقدمات پر گفتگو کی۔

 ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ کے تازہ ترین علاج اور عیدالفطر کے بعد بشریٰ بی بی کی ملاقات ہوگئی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ یہ ملاقات جیل کانفرنس روم میں کروائی گئی، جو 25 منٹ تک جاری رہی اور ملاقات میں بانی کی صحت اور زیرسماعت  مقدمات کےحوالے سے بات چیت کی گئی۔

  ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے تیسرے پروسیجر کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران بانی کی بچوں سے عید پر کروائی گئی ٹیلیفونک ملاقات پر بھی گفتگو ہوئی۔