ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشرقی وسطیٰ جنگ کے باعث پروازوں کا نظام درہم برہم

مشرقی وسطیٰ جنگ کے باعث پروازوں کا نظام درہم برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:مشرقی وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں پروازوں کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔

 العین اور فجیرہ  کے ایئرپورٹس پر جزوی طور پر فضائی آپریشن بحال کیا گیا ہے، جبکہ کویت، بحرین، ایران، عراق اور شام کے ایئرپورٹس مکمل طور پر بند ہیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق عید کے تین دنوں میں ملک بھر سے 150 سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق:عید الفطر کے پہلے روز 73 پروازیں منسوخ ہوئیں،دوسرے روز 40 پروازیں منسوخ ہوئیں،تیسرے روز 41 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسے ہی مشرق وسطیٰ کے حالات مستحکم ہوں گے، فضائی آپریشن میں بہتری آئے گی۔ ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے میں کسی قسم کی مشکلات نہیں ہیں، اور بین الاقوامی سول ایوی ایشن قوانین کے تحت تمام سہولیات دستیاب ہیں۔

ایئرپورٹ ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان کے کسی بھی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی کی صورتحال موجود نہیں ہے اور اندرون و بیرون ملک فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔

اس کے باوجود مسافروں کو عارضی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لیکن بنیادی فضائی خدمات بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہیں۔