شہزاد خان: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سندر میں فاسٹ کیبل کے نئے سی سی وی کیبل پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو کام کرتا ہے اسے عدالتوں میں کھڑا کر کے بے عزت کیا جاتا ہے اور جو کام نہیں کرتا اسے سر پر بٹھایا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب نے انگریزی میں تقاریر کیں، میں اردو میں کروں تو کہیں گے انگریزی نہیں آتی۔وزیر اعظم کی بات پر شرکا نے قہقے لگائے.
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہ کہا کہ جو کام کرتا ہے اسے عدالتوں میں کھڑا کرکے بے عزت کیا جاتا ہے اور جو نہیں کرتا اسے سر پر بٹھایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہاب فیصلہ جولائی میں عوام نے کرنا ہے ملک میں نہ جوڈیشل نہ مارشل لا نے آنا ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پانچ سالوں میں دس ہزار چار سو میگا واٹ بجلی سسٹم میں ایڈ کی چوری، بجلی کا ضیاع روکیں گے صنعتوں کی پیدواری لاگت کم کرنے کا وقت آگیا نجی شعبہ اور حکومت ملکر پیداواری لاگت کم کرسکتے ہیں.
یہ بھی پڑھیں: ملک کو ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح ٹھیکیداروں کے سپرد نہ کیا جائے: چیف جسٹس
وزیراعظم نے کہا کہ جاب اور ٹیکس کی وصولی صنعت کی ترقی سے ہے بدقسمتی سے ساری توجہ ٹیکس وصولیوں پر ہے انہوں نے کہا کہ عالمی میعار کی سندر انڈسٹریل اسٹیٹ دیکر خوشی ہوئی۔ نوے میں مارشل لا لگا تو کہا گیا نواز شریف کاجرم سندر انڈسٹریل اسٹیٹ بنانا بھی ہے۔
تقریب میں وفاقی وزیر برائے کشمیر افیئرز برجیس طاہر، وفاقی وزرا رانا افضل خان ،سردار ارشد خان لغاری ،صوبائی وزیر صنعت شیخ علاؤالدین ،سی ای او فاسٹ کیبل میاں غلام مرتضی شوکت ،ڈائریکٹر کمال محمود امجد میاں،میاں انجم نثار،مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد علی میاں،لاہور چیمبر کے ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران شاہد نذیر ،جاوید اقبال صدیقی،میاں نواز،تاجر رہنماؤں زبیر انصاری،سہیل محمود بٹ،عرفان کھوکھر ،ارسلان کھوکھر،شاہد خلیل،ڈاکٹر قراتہ العین عرفان سمیت صنعتکاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔