سلمان سلیم :کراچی میں 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس آج نشتر پارک سے برآمد ہوگا.
آج کا جلوس حضرت امام حسین کے لشکر کے علمدار حضرت عباس کی شہادت کی مناسبت ہے,جلوس سے قبل نشتر پارک میں مجلس میں کربلا کے شہدا کی لازوال قربانی اورفلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی جائے گی.
8محرم الحرام کا جلوس سادات امروہہ کی جانب سے برآمد کیا جائے گا,نشتر پارک میں صبح 11 بجے مجلس عزاء برپا کی جائیگی,خطیب پاکستان معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی مجلس سے خطاب کریں گے.
جلوس دوپہر 1 بجے تک ابوالحسن اسکاؤٹ اور امروہہ اسکاؤٹس کی رہنمائی میں برآمد ہوگا,جلوس شاہنواز بھٹو سے ہوتا ہوا۔ ایم اے جناح روڈ مرکزی نمائش چورنگی پہنچے گا,امام بارگاہ علی رضا کے سامنے تقریباً ڈیڑھ بجے نماز ظہرین ادا کی جائے گی.
جلوس میں شامل عزادار شہدائے کربلا کی یاد میں ماتم کرتے ہوئے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر میں واقع حسینہ ایرانیان پراختتام پذیر ہوگا.