سٹی 42: صدر مملکت آصف علی زرداری نے جنوبی وزیرستان کے علاقہ سراروغہ میں اینٹیلی جینس پر مبنی آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گیارہ انڈین پراکسی، فتنہ الخوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا
صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہاصدر مملکت کا کاروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر سید معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللہ شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا
صدر مملکت نے کہا قوم اپنے بہادر شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، صدر مملکت نے پاک فوج کے بہادر شہداء کی بہادری اور جذبہ حب الوطنی کو سراہا،صدر مملکت کا شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی، صبر جمیل کی دعا کی ، انہوں نے کہا دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی، دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا،صدر مملکت نے فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔