ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی وزیر ستان میں11 دہشت گرد جہنم واصل,میجر اور لانس نائیک شہید

ISRP, Pakistan Army, MAjor Moiz Abbas Shah, Lance Naik Jibran Shaheed, City42, South Waziristan encounter, counter terrorism
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں سیکیورٹی فورسز  نے  خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ،آپریشن میں بھارتی پراکسی 'فتنہ الخوارج' کے گیارہ دہشت گرد واصلِ جہنم کردیے 

7 بھارتی حمایت یافتہ خوارج زخمی، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے ،آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں میجر سید معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ شہید ہوگئے ،میجر معیز شہید کا تعلق چکوال اور لانس نائیک جبران کا بنوں سے تھا،میجر معیز نے متعدد آپریشنز میں خوارج کے خلاف دلیری سے قیادت کی

پاکستانی سیکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں آئی ایس پی آر نے کہا ہمارے شہداء کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

میجر سید معیز عباس شاہ شہید کا تعلق ضلع چکوال سے ہے،میجر سید معیز عباس شاہ شہید کی عمر 37 سال ہے،میجر سید معیز عباس شاہ شہید نے 14 سال دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا،میجر سید معیز عباس شاہ شہید کے  پسماندگان میں ان کی بیوہ اور 2 بیٹے شامل ہیں

26 سالہ لانس نائیک جبران اللہ شہید کا تعلق ضلع بنوں سے ہے،لانس نائیک جبران اللہ شہید نے 8 سال تک وطن عزیر کے دفاع کے فرائض سرانجام دئے ،لانس نائیک جبران اللہ شہید کے سوگواران میں اہلیہ اور 3 بیٹے شامل ہیں