ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون ہواؤں کے باعث بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

 شہر  لاہور کا موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے جبکہ مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی، کہیں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسم مجموعی طور پر گرم اور خشک رہے گا جبکہ درجہ حرارت 28 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا گیا  ہے اور  ہوا کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جو جنوب مغرب سے چل رہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو گرمی اور ممکنہ بارش کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شہرِ قائد میں گرمی کا زور ٹوٹنے لگا،شہر کا  مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے 25 سے 30 جون کے دوران تیز بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جبکہ آج کراچی میں بوندا باندی کا امکان موجود ہے۔موسم کی موجودہ صورتحال کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ (جنوب مغرب سمت) جبکہ  نمی کا تناسب 70 فیصد سے زائد ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بارش کے دوران احتیاط برتیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق 25 جون سے ملک بھر میں مون سون ہواؤں کے باعث بارشیں متوقع ہیں، 24 جون کی شام سے 2 جولائی تک مون سون کا پہلا سپیل جاری رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق 25 تا 29 جون کے دوران لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، شیخوپورہ میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 26 تا 28 جون کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔25 تا 29 جون ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، باجوڑ میں بارش ہو گی، اسی دوران دیر، ملاکنڈ، بونیر، شانگلہ، کوہستان میں شدید بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق 25 تا 28 جون کے دوران ژوب، بارکھان، کوئٹہ، مستونگ، زیارت، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 26 سے 28 جون کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی