سٹی 42: قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے میرپور میں انتخابی جلسہ کیا ۔
نواز شریف نے کہا ہماری پہلی ترجیح نوجوانوں کو معیاری تعلیم اور بہترین صحت کی سہولتیں دینا ہے،آزاد کشمیر میں نئے اسکول، کالجز، یونیورسٹیاں اور جدید ہسپتال قائم کیے جائیں گے،عوام کو علاج کے لیے دوسرے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا، صحت کا نظام بہتر بنایا جائے گا،
میرپور کے لیے پنجاب کی طرز پر جدید الیکٹرک، ایئرکنڈیشنڈ بسوں کا اعلان، ٹرانسپورٹ میں انقلاب لانے کا عزم بھی کیا۔میرپور میں انٹرنیشنل معیار کا ایئرپورٹ بنانے کا اعلان کیا ۔ خطے میں ترقی کے نئے در کھلیں گے،نوجوانوں کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم بحال کرنے کا اعلان بھی کیا ۔ جدید ٹیکنالوجی تک رسائی یقینی بنانے کا وعدہ بھی کرلیا ۔ میرپور، بھمبر اور کوٹلی کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں۔بہت عرصے بعد میرپور آ کر دل خوش ہو گیا،یہاں آنے کی تڑپ برسوں سے تھی،مجھے فخر ہے کہ میں بھی کشمیری ہوں، ہمارا رشتہ محبت، تاریخ اور شناخت کا ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا اگر آپ چاہتے ہیں کہ کشمیر کی تقدیر بدلے تو مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں،آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے گی، قدرتی حسن کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا،عوام کی خدمت ہمارا مشن، ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھائیں گے۔
جلسہ گاہ میں پارٹی ترانوں اور نعروں کی گونج، کارکنان کا والہانہ استقبال کیا گیا ۔ میرپور جلسہ ہزاروں افراد کی شرکت، انتخابی مہم میں تیزی آگئی