ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک فوج کے بہادر سپوت وطن پر قربان، میجر محمد انور کاکڑ شہید ہوگئے

پاک فوج کے بہادر سپوت وطن پر قربان، میجر محمد انور کاکڑ شہید ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بلوچستان ضلع پشین کے میجر محمد انور کاکڑ 19 جولائی 2025 کو کوئٹہ میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملے میں شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہو گئے۔

شہدائے وطن کو سلام، بلوچستان کے بہادر سپوت میجر محمد انور کاکڑ شہید ہوگئے، میجر محمد انور کاکڑ شہید 19 جولائی 2025 کو کوئٹہ میں فتنتہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے۔

میجر محمد انور کاکڑ شہید کا تعلق بلوچستان کے ضلع پشین سے ہے، میجر محمد انور کاکڑ شہید ، شہادت کے وقت بلوچستان میں تعینات تھے،میجر محمد انور کاکڑ شہید نے پی سی ہوٹل گوادر پر فتنتہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف انتہائی اہم آپریشن کامیابی سے سر انجام دیا۔

اس آپریشن میں میجر محمد انور کاکڑ کو 2 گولیاں لگیں مگر انکا حوصلہ بلند رہا، میجر محمد انور کاکڑ شہید اس وقت بلوچستان میں ابلاغی جنگ میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہے تھے۔

میجر محمد انور کاکڑ شہید کے سوگواران میں والدین، اہلیہ اور 3 بیٹے شامل ہیں، میجر محمد انور کاکڑ شہید نے 10 سال سے زائد عرصہ تک پاک فوج میں دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا۔

ازلی دشمن بھارت، پاکستان سے آمنے سامنے کی جنگ میں ذلت آمیز شکست کا مزہ چکھ چکاہے، بھارت فتنتہ الہندوستان جیسے دہشتگرد گروہوں کی فنڈنگ کے ذریعے پاکستان پر حملہ آور ہے، اس محاذ پر بھی بھارت کو منہ کی کھانی پڑے گی اور وہ اپنے ناپاک عزائم میں ناکام ہو گا۔