حسن علی : آصف علی زرداری کی سالگرہ پر پیپلز پارٹی نے مریم نواز کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کر لیا ۔پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پروٹو کول کے مطابق صدر آصف زرداری کا استقبال نہیں کیا۔
لاہورپریس کلب میں رہنما پیپلزپارٹی فیصل میر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے آصف زرداری کی سالگرہ کو یوم پریذیڈنٹ کے طور پرمنانے کافیصلہ کیا۔پیپلزپارٹی نے انتظامیہ سے آزادی چوک میں تقریب کی اجازت مانگی مگر آج سہ پہر4بجے تک انتظامیہ کی جانب سے تقریب کیلئے اجازت نہ ملی
انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پروٹوکول کے مطابق وزیراعلیٰ ائیرپورٹ پرصدرمملکت کااستقبال کرتاہے۔مریم نواز نے صدرمملکت آصف علی زرداری کا ائیرپورٹ پراستقبال نہیں کیا،جبکہ میاں شہبازشریف کی کراچی آمد پربلاول بھٹوخودان کا استقبال کرتے ہیں
فیصل میر نے کہا آزادی چوک میں اس سلسلے میں آتش بازی ، کیک کاٹنے اور موسیقی کی اجازت نہ ملنے کے باوجود یہ تمام تقریبات آزادی چوک میں ہی کرے گے ۔لاہور کے جیالے کل آزادی چوک میں آتش بازی اور لاؤڈ سپیکر اور موسیقی کا استعمال کریں گے جس کے بعدآتش بازی ایکٹ اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمات درج کروا کر مریم نواز کے خلاف گرفتاریاں دیں گے
فیصل میر نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز کی اس پابندی کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب بھر میں پریذیڈینٹ ڈے پر آتش بازی پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرے گی