24 سے 26 جولائی کے دوران موسلادھار بارشوں سے ڈیرہ غازی خان، بلوچستان کے نالوں میں  سیلاب کا خطرہ

Rains and flooding in Dera Ghazi Khan, Balochistan predicted, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: 24 سے 26 جولائی کے دوران  ڈیرہ غازی خان اور شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان کے علاقوں اور گرد و نواح کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ جبکہ کل منگل کے روز سندھ کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے متعدد علاقوں میں شدید بارش، بالائی پنجاب، کشمیر، خیبر پختونخواہ میں  بارشوں  کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ  کوئٹہ ، ژوب ، قلعہ سیف اللہ ،زیارت،بارکھان ،کوہلو، شیرانی، ہرنائی،بولان،لورالائی، اور گرد و نواح کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔

خضدار، لسبیلہ،کیچ،تربت، پنجگور، آواران، پسنی، اوماڑہ، گوادار اور گرد و نواح کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

کشمیر، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مری اور گلیات میں  لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

 24 جولائی  کو موسلادھار بارش کے باعث سندھ میں تھرپارکر ، عمرکوٹ ، میرپور خاص، سانگھڑ  ، خیرپور،  کشمور، گھوٹکی،کے  نشیبی علاقے زیر آب آنے کا  بھی خدشہ ہے۔

 نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، مٹیاری، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان،کے  نشیبی علاقے زیر آب آنے کا  بھی خدشہ ہے۔

 بدین، ٹھٹھہ، سجاول، کراچی اور حیدرآباد کے  نشیبی علاقے زیر آب آنے کا  بھی خدشہ ہے ۔

آج رات کے موسم کی  صورتحال

 محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق    بلوچستان ، سندھ، جنوبی پنجاب میں اکثر مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ   بارش  کا امکان ہے۔ 

  کشمیر، گلگت بلتستان،   اسلام آباد ،میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ   بارش ہو سکتی ہے ۔

 بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ   بارش  کا امکان ہے۔

جنوبی پنجاب، شمال مشرقی   جنوبی بلو چستان اور سندھ میں   موسلادھار   بارش کی بھی  توقع ہے ۔

منگل کے روز موسم کی صورتحال

اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے  تیز ہواؤں اور    گرج چمک کے ساتھ   بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا میں دیر،سوات، شانگلہ، بونیر،  ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان،مالاکنڈ، پشاور،میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے۔

 مردان، صوابی، نوشہرہ،  چترال، کرم، لکی مروت اور کرک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے ۔

ڈی آئی خان،  کوہاٹ، بنوں، کوہستان، مانسہرہ اور وزیرستان میں مو سلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔

موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ۔

پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے ۔

پنجاب میں مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال،میں تیز ہواؤں اور    گرج چمک کے ساتھ   بارش کا امکان ہے ۔

 لاہور، شیخوپورہ،  گوجرانوالہ، گجرات، قصور ، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، میں تیز ہواؤں اور    گرج چمک کے ساتھ   بارش کا امکان ہے ۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال اور اوکاڑہ  میں تیز ہواؤں اور    گرج چمک کے ساتھ   بارش کا امکان ہے ۔

ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، وہاڑی،بھکر، لیہ، کوٹ ادو، مظفر گڑھ،بہاولپور ، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں  مو سلا دھار بارش کا امکان ہے ۔

موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔

ڈیرہ غازی خان کے مقامی  برساتی ندی نالوں میں طغیانی  کا خدشہ ہے ۔

بلوچستان میں کوئٹہ ،مستونگ ، پشین ،زیارت،کوہلو،ژوب،شیرانی مو سی خیل، قلعہ سیف اللہ ، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

قلات،خضدار،سبی،ہرنائی ، بولان،  با رکھان، لورا لائی ،نصیر آباد،ڈیرہ بگٹی ،لسبیلہ ، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

آواران  ، اوماڑہ، گودار ، پسنی  ، تربت، پنجگور اور کیچ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

چند مقامات پر  موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔

موسلادھار   بارش کے باعث  مقامی اور  برساتی ندی نالوں میں  طغیانی کا خطرہ ہے ۔

سندھ میں دادو، شہید بینظیر آباد ،  حیدر آباد ، کراچی ،  نوشہرو فیروز، قمبر ،شہداد کوٹ، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

سکھر، جیکب آباد ، لاڑکانہ، تھر پارکر،  عمر کوٹ،  میر پور خاص، مٹھی ، پڈعیدن،میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

 جامشورو، خیر پور ، ٹھٹھہ اور بدین میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دادو، شہیدبینظیر آباد ،  حیدر آباد ، کراچی ،  نوشہرو فیروز،میں موسلا دھار بارش  کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا  امکان ہے۔

 قمبر شہداد کوٹ، سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں موسلا دھار بارش  کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا  امکان ہے۔

 کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع  جزوی طور پر ابرآلود رہنے  تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش  کی توقع ہے۔

چند مقامات پر  موسلادھار   بارش  کا بھی امکان ہے۔

موسلادھار   بارش کے باعث  مقامی اور  برساتی ندی نالوں میں  طغیانی کا خطرہ ہے۔

پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ  کا خطرہ ہے۔