نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو کیا ہدایت کی?بڑی خبر آ گئی

نواز شریف،پارٹی رہنما، تنظیمی ڈھانچے،ضمنی انتخابات،سٹی42
کیپشن: Nawaz sharif,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سابق وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی معاملات پر اہم مشاورت کی ہے،میاں نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو مزاحمتی بیانیے پر کام کرنے کی ہدایت کردی ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے تنظیمی ڈھانچے،عہدوں میں تبدیلی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ،مریم نواز کو ن لیگ میں اہم ذمہ داریاں دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر لیگی رہنماوں کاکہناتھاپارٹی کو منظم کرنا ہے تو فرنٹ پر آ کر سیاسی کھیل کھیلنا ہو گاذرائع کاکہناہے کہ میاں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے بیانات کو سراہا۔

 ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پارٹی کو مصلحت کی پالیسی سے زیادہ مزاحمتی بیانیے پر کام کرنے کی ہدایت کی ہے ، نواز شریف نے پنجاب ضمنی انتخابات نتائج کے بعد ن لیگ کی تنظیمی ڈھانچے اور عہدوں میں تبدیلی کا بھی فیصلہ کیا ہے ،مریم نواز کو اہم ذمہ داریاں دئیے جانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔پارٹی کو اگلے انتخابات کی تیاریوں اور کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے مریم نواز کو خصوصی ٹاسک دیے جائیں گے ۔ رہنماوں نے نوازشریف کو مشورہ دیا کہ ہمارا بیانیہ دوسری جماعتوں نے اپنایا اور ہم نے نتائج دیکھ لیے۔