ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنا ووٹ کہاں کاسٹ کریں گے؟

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنا ووٹ کہاں کاسٹ کریں گے؟
کیپشن: City42 - Imran Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) عام انتخابات 2018 کا میدان کل  سجے گا، جس کیلئے الیکشن کمیشن نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، کل عوام سمیت تمام سیاستدان بھی ووٹ کاسٹ کریں گے،  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کل اسلام آباد میں ووٹ کاسٹ کریں گے جبکہ یاسمین راشد  لاہور کی پی آئی اے ہاؤسنگ سوسائٹی میں ووٹ کاسٹ کریں گی۔

تصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سربراہ لاہور کے مختلف حلقوں میں دھواں دھار جلسے کرنے کے بعد گزشتہ رات اسلام آباد واپس چلے گئے ہیں جہاں وہ کل صبح ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد واپس لاہور آئیں گے اور انتخابی سرگرمیوں کو مانیٹر کریں گے، عمران خان نے لاہور کے تمام حلقوں کے امیدواروں سے پولنگ ایجنٹس اور کیمپوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔

عمران خان نے تمام حلقوں کے امیدواروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ ایجنٹس قابل اعتماد ہونے چاہئیں ، قومی وصوبائی حلقوں سے ووٹرز کو گھروں سے نکال کر پولنگ اسٹیشن تک لانے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔

امیدواروں کو جاری کردہ ہدا یت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خواتین اور نوجوانوں کی ووٹر لسٹوں میں درج ووٹرز کو ہر صورت ووٹ کاسٹ کرائے جائیں، پولنگ ایجنٹس پورا دن پولنگ عملہ پر نظر رکھیں اور نتائج لیکر پولنگ سے نکلیں۔

Sughra Afzal

Content Writer