ویب ڈیسک: کراچی سانحہ گل پلازہ میں سرچ آپریشن کے دوران ریسکیو ٹیموں کو ملبے سے ڈیڑھ کلو سونا مل گیا جبکہ بیسمنٹ سے مارکیٹ کا ڈی وی آر بھی مل گیا۔
گزشتہ دنوں پیش آنے والےافسوس ناک واقعہ نے کراچی شہر کو ہلا کر رکھ دیا، مالی نقصان کے ساتھ ساتھ قیمتی جانیں بھی لقمہ اجل بن گئیں۔
ریسکیو سرچ آپریشن میں اہم پیشرفت ہوئی، دوران سرچ ملبے سے ڈیڑھ کلو سونا ملا جبکہ ریسکیو ٹیم کو بیسمنٹ سے مارکیٹ کا ڈی وی آر بھی مل گیا۔
ملبے سے برآمد ہونے والے سونے کی مالیت 6 کروڑ روپے سے زائد ہے، ڈی سی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ ملبے سے نکلنے والا سونا مارکیٹ انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا۔
اس کے علاوہ ریسکیو ٹیم کو بیسمنٹ سے مارکیٹ کا ڈی وی آر مل گیا، مسجد کا ایک ڈی وی آر پہلے ہی مل چکا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈی وی آر کی کافی بہتر حالت میں ملا ہے ، سرچ آپریشن کے دوران نقد رقم اور دیگر قیمتی اشیاء بھی برآمد ہوئی ہیں۔