(ویب ڈیسک) پنجاب سمیت دیگر اضلاع میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے بعد محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی۔گلگت بلتستان، کشمیر اور شمالی پنجاب میں بعض مقامات پرہلکی بارش اورپہاڑوں پربرفباری ہوسکتی ہے۔میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، گلگت بلتستان، کشمیر اور شمالی پنجاب میں بعض مقامات پرہلکی بارش اورپہاڑوں پربرفباری ہوسکتی ہے، خیبرپختونخوا، پنجاب کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں رات کے اوقات میں شدید دھند کی توقع ہے۔
منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید سرد اورخشک رہے گا،اسلام آباد میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنےکا امکان ہے،مری اورگلیات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے ہلکی بارش برفباری ہو سکتی ہے،میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم شدیدسرد اور خشک رہے گا،پشاور ، چارسدہ ، نوشہرہ ، صوابی اور گردونواح میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا،سکھر،لاڑکانہ اورجیکب آباد میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلا ع میں موسم سرد اورخشک رہے گا،شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سردرہنے کا امکان ہے،کشمیر میں ہلکی بارش برفباری ہو سکتی ہے۔