ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہرِ قائد میں رمضان المبارک کیلئے خصوصی ٹریفک پلان تیار

شہرِ قائد میں رمضان المبارک کیلئے خصوصی ٹریفک پلان تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شہرِ قائد میں رمضان المبارک کے لیے خصوصی ٹریفک پلان تیار کر لیا گیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق افطار سے قبل 4 سے ساڑھے 6 بجے تک واٹر ٹینکرز پر پابندی عائد ہو گی جبکہ فٹ پاتھ ،غیر قانونی پارکنگ، ریڑھیوں اور رکشوں کیخلاف بھی کارروائی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنا اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے افطار کےوقت مؤثر ڈیوٹی پلان سےعوام کو بروقت گھروں تک پہنچانے کو یقینی بنایا جائے گا۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ اہم شاہراہوں، چوراہوں، انٹرسیکشنز پر خصوصی نفری تعینات ہو گی، ایس ایس پیز فیلڈ میں اور ڈی ایس پیز کنٹرول روم سے نگرانی کریں گے۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہوگی، چنگچی کے 26ممنوعہ روٹس ،رمضان میں مارکیٹوں میں رکشوں کےداخلے پرپابندی ہوگی جب کہ ڈبل اور ٹرپل پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکل کے وہیل کو زنجیر لگائی جائے گی۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ ای چالان جاری کرنے کے بعد موٹرسائیکل سے زنجیر ہٹائی جائے گی، ایس او ،ڈی ایس پی  کوجدیدٹیبلٹس فراہم کئےجا رہے ہیں، ای چالان جاری کیے جائیں گے تاکہ شفاف اور مؤثر نفاذ یقینی بنایا جا سکے۔