ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری ، اٹلی نے قابلِ تجدید میرٹ اسکالرشپس کا اعلان کر دیا

پاکستانی طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری ، اٹلی نے قابلِ تجدید میرٹ اسکالرشپس کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اٹلی کی معروف جامعہCa’ Foscari University of Venice نے تعلیمی سال 2026/2027 کے لیے بیچلر اور ماسٹرز پروگرامز میں داخلہ لینے والے نمایاں کارکردگی کے حامل بین الاقوامی طلبہ، بشمول پاکستانی طلبہ، کے لیے قابلِ تجدید میرٹ اسکالرشپس کا اعلان کر دیا ہے۔

یونیورسٹی کے مطابق عالمی تعلیمی سرگرمیوں کو  فروغ دینے کے عزم کے تحت ہر سال 10 ہزار یورو مالیت کی اسکالرشپس دی جائیں گی، جو ڈگری کے مکمل دورانیے تک قابلِ تجدید ہوں گی۔

 اسکالرشپ کی تفصیلات:

بیچلر پروگرام کیلئے:

 8 آنرز اسکالرشپس
 10 ہزار یورو سالانہ
 تین سال تک قابلِ تجدید

ماسٹرز پروگرام کیلئے

 20 آنرز اسکالرشپس
 10 ہزار یورو سالانہ
 دو سال تک قابلِ تجدید

یونیورسٹی میں پروگرامز اطالوی اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہیں۔

 اہلیت اور جانچ کا معیار

امیدواروں کی درجہ بندی درج ذیل نکات کی بنیاد پر کی جائے گی:

کم از کم 85 فیصد کے مساوی CGPA
 سرکاری ہدایات کے مطابق تیار کردہ موٹیویشنل ویڈیو

سفارشی خط/خطوط

   بیچلر امیدوار: ایک سفارشی خط
  ماسٹرز امیدوار: کم از کم ایک، زیادہ سے زیادہ دو سفارشی خطوط
 زبان کی مہارت کا سرٹیفکیٹ (پروگرام کی زبان کے مطابق)

 درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ

اسکالرشپ کے لیے درخواستیں 31 مارچ 2026 کو دوپہر 1 بجے (CEST) تک جمع کرائی جا سکیں گی۔

یہ تاریخ ان امیدواروں پر لاگو ہوگی جنہیں درج ذیل داخلہ مراحل میں داخلہ ملے گا:

 داخلہ مرحلہ: 4 فروری 2026 تا 4 مارچ 2026

 درخواست دینے کا طریقہ

امیدوار پہلے اپنی پسند کے پروگرام میں داخلے کے لیے apply.unive.it پر رجسٹریشن مکمل کریں۔

اس کے بعد اپنے ورچوئل اطالوی ٹیکس کوڈ کے ذریعے اسکالرشپ پورٹل میں لاگ اِن کر کے درخواست جمع کرائیں۔

درخواست کے ساتھ درج ذیل دستاویزات اپ لوڈ کرنا لازمی ہوگا:

پاسپورٹ (یا یورپی یونین آئی ڈی کارڈ) کی رنگین اسکین شدہ کاپی
 فائل کا زیادہ سے زیادہ سائز 5 ایم بی

یونیورسٹی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ نامکمل یا مقررہ وقت کے بعد جمع کرائی جانے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

یہ اسکالرشپ پروگرام اعلیٰ تعلیمی کارکردگی کے حامل طلبہ کے لیے یورپ میں معیاری تعلیم حاصل کرنے کا ایک سنہری موقع قرار دیا جا رہا ہے۔