ویب ڈیسک : واٹس ایپ میں موجود بلو ٹِک کا آپشن بعض یا یوں کہیں تو بیشتر افراد کو ناپسند ہے، ان میں وہ افراد زیادہ تعداد میں ہیں جو یہ نہیں چاہتے کہ کوئی جس نے انہیں پیغام بھیجا ہے وہ یہ جان سکے کہ انہوں نے اس کا پیغام پڑھا ہے یا نہیں، نوجوان نسل ان میں زیادہ ہے جو اس بلو ٹِک کے آپشن سے بیزار ہے، اور اس سے بچنے کے لیے کوئی یا تو GB واٹس ایپ استعمال کرتا ہے تو کوئی واٹس ایپ پوپ اپ سے فائدہ اٹھاتا ہے۔ بظاہر تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے کہ اور پیغام بھیجنے والے کو علم ہوجانا چاہیے کہ آپ نے اس کا پیغام پڑھ لیا ہے، البتہ ہر کسی کی اپنی پرسنل لائف ہے وہ جیسے چاہیے گزار سکتا ہے۔
اگر بات کی جائے کہ آپ اس فیچر سے کیسے بچیں تو اس کے لیے کچھ آسان حل ہیں، جن سے آپ بغیر GB واٹس ایپ استعمال کیے بلو ٹک ہونے سے بچ سکتے ہیں، ان تمام طریقوں سے آپ میسج بھیجنے والے کو اس بات سے لاعلم رکھ سکتے ہیں کہ آپ نے اسے پڑھ لیا ہے۔

ان میں سے پہلا یہ ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ کسی دوست کے بھیجے گئے میسج کو پڑھنے کے باوجود بلیو ٹک نمودار نہ ہو تو آپ نوٹیفکیشن بار سے مدد لے سکتے ہیں۔ جب واٹس ایپ پر کسی میسج کا نوٹیفکیشن آئے تو اسمارٹ فون ان لاک کرکے نوٹیفکیشن بار میں ہی اسے ایکسپینڈ کرکے پڑھ لیں، جہاں بھیجنے والے کا نام بھی نظر آجائے گا، یہ بات یاد رکھیں کہ نوٹیفکیشن پر غلطی سے کلک ہونے پر گرے ٹک بلیو میں تبدیل ہوجائے گا تو نوٹیفکیشن بار میں میسج کو احتیاط سے پڑھیں۔
دوسرہ طریقہ یہ ہے کہ آپ بلیوٹک کے بغیر واٹس ایپ میسجز کو پڑھنے کے لیے ائیرپلین موڈ سے بھی مدد لے سکتے ہیں، جب واٹس ایپ نوٹیفکیشن آئے تو اسمارٹ فون پر ائیرپلین موڈ ٹرن آن کردیں اور پھر واٹس ایپ اوپن کرکے میسجز پڑھ کے ایپ سے باہر نکل آئیں، باہر نکلنے کے بعد ائیرپلین موڈ ڈس ایبل کردیں، ایسا کرنے سے واٹس ایپ میسجز میں بلیو ٹک نظر نہیں آئے گا۔
تیسرہ طریقہ یہ ہے کہ سیٹنگز میں اکاؤنٹ اور پھر پرائیویسی میں جائیں اور وہاں ریڈ ریسیپٹس کے باکس پر موجود چیک کو ختم کردیں، مگر اس کی خرابی یہ ہے کہ ایسا کرنے کے بعد آپ جب میسج پڑھیں گے تو دیگر کو علم نہیں ہوگا، مگر آپ کے لیے بھی یہ جاننا ممکن نہیں ہوگا کہ آپ کے دوست نے کب آپ کے میسج کو پڑھا۔ GB واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کو بھی اکثر اوقات یہی پریشانی ہوتی ہے۔ دوسرہ یہ بھی کہ یہ فیچر گروپ چیٹس میں شیئر کیے گئے میسجز اور میڈیا فائلز پر کام نہیں کرتا جبکہ وائس میسج سننے کے بعد بھی بلیوٹک نظر آتا ہے۔