ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا، تا ہم بالائی خیبر پختو نخوا میں بعض مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

آج رات موسم کی صورتحال  
 ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اتوار کے روزموسم کی صورتحال: 

اسلام آباد:          اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا ۔تا ہم شام/رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا:       صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، مہمند، باجوڑ، خیبر، کرم، کوہاٹ، بنوں اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

  پنجاب:               صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم شام/رات میں خطہ پوٹھوہار، میانوالی، اٹک، خوشاب، سرگودھا، مری، گلیات اور گردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش/ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

بلوچستان:        صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چاغی، نوشکی، خاران، پنجگور، گوادر، آواران، خضدار، قلات ، تربت، واشک، کیچ، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، مکران اور کوہلو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ اس دوران پنجگور، گوادر، تربت، کیچ اور مکران میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

سندھ:        صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی/تیز ہوائیں چلنے کا امکان۔

کشمیر/گلگت بلتستان:          کشمیر    اور گلگت  بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری ہو سکتی ہے ۔