صوبہ بھر کےسرکاری سکولوں پر نئی مشکل آن پڑی

صوبہ بھر کےسرکاری سکولوں پر نئی مشکل آن پڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) ڈینگی ایکٹیویٹی سے سکول ایجوکیشن کی ویب سائٹ کام کرنا چھوڑ گئی ۔ ویب سائٹ پر لوڈ بڑھنے پر سکول ایجوکیشن کی فوکل پرسنز کو ڈینگی ایکٹیوٹی کی تصاویر متعلقہ افسران کوبھیجنے کی ہدایت کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں ڈینگی تدارک کے لئےجاری مہم سےمحکمہ سکول ایجوکیشن کی ویب سائٹ کام کرنا چھوڑ گئی۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے ڈینگی ایکٹیویٹی  کی تصاویر محکمہ کو بھجوانے کی بجائے اب متعلقہ افسران کو بھیجنے کی ہدایت کردی ہے، فوکل پرسن ڈینگی ایکٹیویٹی سے متعلق تصاویر متعلقہ اے ای اوز یا ڈی ای اوز کو روزانہ کی بنیاد پر بھیجے گے۔ متعلقہ افسران ڈینگی مہم میں حصہ نہ لینے والے سکولوں کیخلاف کارروائی کریں گے۔

واضح رہے قبل ازیں محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی ڈینگی ایب میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی جس کے باعث ڈینگی تدارک کے لئے تصاویر اپ لوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا،تکنیکی خرابی کی وجہ سےروزانہ کی بنیاد پر ڈینگی رپورٹ کا اجراء متاثر ہوا تھا۔ ہیڈ ٹیچرز کا کہناتھا کہ ایپ کے بند ہونے سے ڈینگی تدارک  کے لئے تصاویر اپ لوڈ نہیں ہورہی ۔

سائٹ کی خرابی بارے محکمہ سکول ایجوکیشن نے کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ڈینگی ایپ کو اَپ گریڈ کیا جارہا ہے، جس کی وجہ سے تصاویر اَپ لوڈ نہیں ہورہیں۔ایپلی کیشن کی بحالی تک کسی ٹیچر کی جواب طلبی نہیں کی جائے گی۔ ڈینگی تدارک کے لئے فی سکول روزانہ 40 تصاویر اَپ لوڈ کرنے کا پابند ہے۔

یاد رہے کہ  ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں میں ڈینگی تدارک کے لئے اقدامات نہ کرنے پر نوٹس لیا تھا، ایجوکیشن اتھارٹی نے ڈینگی پھیلنے کے خدشات کے حوالے سے سکول سربراہان کو وارننگ بھی جاری کی۔ سکول سربراہان کو ڈینگی تدارک کے لئے کی جانے والی سرگرمیوں کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer