ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیشنل رجسٹریشن امتحان کے نتائج کا اعلان

نیشنل رجسٹریشن امتحان کے نتائج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نیشنل رجسٹریشن امتحان (NRE) کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔

​پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DC) نے NRE اسٹیپ-1 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ ​امتحان 14 دسمبر 2025 کو نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے زیرِ انتظام منعقد ہوا۔ جاری کردہ نتائج کے مطابق 7,012 امیدواروں میں سے مجموعی طور پر 1,473 امیدوار کامیاب قرار پائے۔​ میڈیکل گریجویٹس کی کامیابی کی شرح 21.17 فیصد جبکہ ڈینٹل امیدواروں کی شرح 7.23 فیصد رہی۔

نتائج کے مطابق​ میڈیکل کے 1,467 اور ڈینٹل کے صرف 6 امیدوار امتحان پاس کرنے میں کامیاب رہے۔ 

​امیدوار اپنا نتیجہ PM&DC کی آفیشل ویب سائٹ پر رول نمبر کے ذریعے چیک کر سکتے ہیں۔

پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ NRE اسٹیپ-II (کلینیکل امتحان) کی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔​دونوں مراحل پاس کرنے والے امیدواروں کو ہاؤس جاب کے لیے عارضی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری ہوں گے۔

​ پی ایم ڈی سی  نے  والدین کو ہدایت کی کہ  بچوں کا داخلہ صرف بیرونِ ملک تسلیم شدہ میڈیکل کالجز میں کروائیں۔​غیر معیاری اداروں کا انتخاب مالی نقصان اور بچوں کے مستقبل کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔