اساتذہ نےاحتجاج کا اعلان کردیا

اساتذہ نےاحتجاج کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)پنجاب کمپیوٹرٹیچرز ایسوسی ایشن نےمطالبات کی منظوری کے لئے9 ستمبر کووزیراعلیٰ پنجاب کےدفترایٹ کلب روڈ پردھرنےکا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اساتذہ نےصبر کا پیمانہ لبریز ہونےپراحتجاج کا اعلان کردیا،صدر پیکٹ کاشف شہزاد چوہدری کا کہنا ہے کہ سکول ایجوکیشن افسران بار بار وعدہ خلافی کررہے ہیں،ٹائم سکیل کی واپسی کسی صورت قبول نہیں،تمام اساتذہ کو3 درجاتی ٹائم سکیل دیا جائے،فرخندہ وہاب کا کہنا ہےکہ سیکنڈری سکول ایجوکیٹرزکی مستقلی بلاوجہ لٹکائی جا رہی ہے.

عدالتی فیصلوں کےخلاف مستقلی کی تاریخوں میں تبدیلی کسی صورت منظور نہیں،زوہیب نیازی کا کہنا ہے کہ جبری تبادلےایک ٹیچر60 طلبہ کی پالیسی کسی صورت منظور نہیں،کمپیوٹر ٹیچرز طلبہ کی تعداد کے مطابق دیئےجائیں،عثمان شفیع کا کہنا ہےکہ اساتذہ کو سروس سٹرکچر،کمپیوٹر الاؤنس اوران سروس پروموشن دی جائے۔

دوسری جانب  ریشنلائزیشن کے تحت اساتذہ کے آن لائن تبادلوں کا معاملہ پر سیس نے بیشتر سکولوں میں رولز کےخلاف اساتذہ کے تبادلے کردیئے۔سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی شکایات کے ازالہ کے لئےسیل بنادیا۔ اساتذہ شکایت  کے لئےڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن سکینڈری رانا عبدالقیوم سے رابطہ کرسکیں گے۔

اساتذہ آن لائن اور مینول طریقہ سے ڈی پی آئی سکینڈری کو درخواست جمع کراسکیں گے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ڈی پی آئی سکینڈری تبادلوں کے حوالے سے اساتذہ کی شکایات پر حتمی فیصلہ کریں گے۔تمام ڈسٹرکٹ کے اساتذہ ڈائریکٹر ایڈمن سکینڈری کےای میل ایڈریس پر الیکٹرانک میل بھیج سکیں گے۔شکایت کے لئےموبائل نمبر یا لینڈ لائن پر بھی رابطہ ممکن ہوسکے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer