ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبا کے ہاتھوں میں کتب ؛ محفوظ مستقبل

طلبا کے ہاتھوں میں کتب ؛ محفوظ مستقبل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ڈاکٹر صفیہ ہارون  نے کہا طلبا میں کتب بینی کی عادت  پیدا کرنا محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے ۔

 پنجاب یونیورسٹی اور مختلف کالجز میں  کتب کا عالمی دن منایا گیا ۔ گورنمنٹ کالج شالیمار میں ڈائریکٹر  کالجز   کی کتاب کی  تقریب رونمائی ہوئی۔ڈاکٹر سید عنصر اظہر ڈی پی آئی کالجز کی کتاب "اداس آنکھوں سے مسکرانا" کی تقریب رونمائی ہوئی ۔ ڈائریکٹر کالجز کا شعری مجموعہ شائع ہوا تو ان کی کتاب کی تقریب رونمائی کا اعزاز لٹریری سوسائٹی شالیمار کالج کے حصہ میں آیا ۔یہ تقریب رونمائی کالج کی تاریخ اک بہترین ایونٹ بنا ۔ڈاکٹر محمد ابراھیم پرنسپل کی سربراہی میں ہونے والی اس تقریب میں لاہور شہر کے نامور ادبا اور شعرا نے شرکت کی

 اسی طرح  گورنمنٹ کالج پتوکی برائے خواتین میں  اردو  کی لیکچرار ڈاکٹر صفیہ نے  کتب کا عالمی دن طالبات ساتھ  لائبریری میں منایا۔ 

ڈاکٹر صفیہ ہارون نے  طالبات کو  لائبریری میں کتب  کی تلاش،  تحقیق ، کتب  بینی کے فوائد اور  جدید دور میں کتب کی اہمیت پر لیکچر دیا ۔  ڈاکٹر صفیہ نے  کہا  طلبا میں  کتب بینی کی عادت پیدا کرنا محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے ۔ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں  طلبا  موبائل  اور سوشل میڈیا میں اس قدر مگن ہوچکے ہیں کہ وہ  چند  لمحے  کتب کے ساتھ  گزارنا دشوار سمجھتے ہیں ۔ نصابی کتب کے علاوہ غیر نصابی کتب بھی طلبا کی  ذہنی آبیاری کرتی ہیں اور ان  میں اعتماد  پیدا کرتی ہیں ۔ سوشل میڈیا پر لاکھوں   فالورز بنانے سے بہتر ہے  چند  کتب کو دوست بنا لیا جائے ۔