تیز بارش یا گرمی ؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

تیز بارش یا گرمی ؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے آج رات کے موسم کے حوالے سے اہم خبر پیشگوئی کردی ہے۔

آج رات کے موسم کی  صورتحال کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے  بیشتر علاقوں میں موسم خشک  رہے گا، جبکہ دوسری جانب گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

منگل کے روز موسم کی صورتحال کے بارے میں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ دوسری جانب دیر، چترال،  کوہستان ، سوات ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں چند مقا مات پر  ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں   موسم خشک رہے گا ،مری ، گلیات  اور گرد و نواح میں  مطلع جزوی ابرآلود  رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں  چند مقامات پر   بارش  اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔