ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیاض الحسن چوہان نے حمزہ شہباز کو اہم مشورہ دیدیا

فیاض الحسن چوہان نے حمزہ شہباز کو اہم مشورہ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان نے سرد راتوں میں حق کیلئے آواز بلند کی لیکن کل لیگی ارکان حمزہ شہباز کے انتظار میں خوار ہوتے رہے۔ شریف خاندان حق کیلئے قربانی نہیں دے سکتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے شریف خاندان پر تنقید کے خوب نشتر برسائے۔ کہتے ہیں کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو حکومت کرنی آتی ہے نہ اپوزیشن، اپوزیشن کرنے اور تحریکیں چلانےکے لئے ہمت و حوصلہ چاہیئے، قربانی دینے کیلئے حق پر ہونا ضروری ہوتا ہے، باطل اور ناحق پر کھڑے ہوکر کوئی قربانی نہیں دے سکتا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان حق پر قائم تھے جس کی وجہ سے بزرگوں، بچوں نے 126 دن سڑک پر گزارے تھے۔ لیکن (ن) لیگ اقربا پروری، منی لانڈرنگ اور کرپشن کو تحفظ دینے کیلئے اپنے ممبران اسمبلی کو استعمال کررہے ہیں۔ حمزہ شہباز نے سیاست سیکھنی ہے تو پی ٹی آئی سے سیکھیں۔

 صوبائی وزیر اطلاعات نے حمزہ شہباز شریف کو  اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی کارروائی کو پرامن طریقے سے چلانے کا جو فورم ہے ادھر آئیں اور سپیکر پنجاب اسمبلی کے ساتھ بیٹھیں، (ن) لیگ پرویز الہیٰ کو اسپیکر مانتی ہے یا نہیں لیکن پرویز الہیٰ اس وقت اسپیکر پنجاب اسمبلی ہیں۔ ان کا احترام ارکان پر لازم ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی اپوزیشن رہنماؤں سےملاقاتیں جاری ہیں، وہ 73 کے آئین کے تناظرمیں 74 طرح کی کرپشن کرتے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھاکہ دوست ممالک سے سافٹ لون کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے اگر آئی ایم ایف سے لون لیا تو وہ کرپشن یا منی لانڈرنگ میں خرچ نہیں ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer