عمران اسلم : نیب نے پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں فراڈ کی روک تھام کیلئے آن لائن پراپرٹی انفارمیشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق نیب نے صوبہ بھر کی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے منظور شدہ لے آؤٹ پلان طلب کر لیے ہیں جبکہ تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ منظور شدہ ریکارڈ نیب کو فراہم کریں۔
نیب کی جانب سےمحکمہ پنجاب ہاوسنگ کے سیکرٹری کو ارسال مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ایس او پیز اور منظور شدہ لے آؤٹ پلان کو نیب پورٹل کے ساتھ منسلک کیا جائے گا تاکہ شہری کسی بھی سوسائٹی کی قانونی حیثیت اور منظور شدہ نقشہ آن لائن چیک کر سکیں۔
ذرائع کے مطابق نیا آن لائن سسٹم شہریوں کو جائیداد سے متعلق فراڈ سے بچانے اور شفافیت یقینی بنانے میں مدد دے گا جبکہ عوام صوبہ بھر کے مختلف اضلاع کی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے لے آؤٹ پلان نیب آن لائن پراپرٹی انفارمیشن سسٹم سے حاصل کر سکیں گے۔
