ویب ڈیسک: ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ مذاکرات کیلئے ثالثی کی سفارتی کوششوں کے سلسلے میں پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقاتیں جاری ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں بڑی پیش رفت کی توقعات میں کچھ کمی ضرور آئی ہے تاہم مثبت نتائج کی امید اب بھی برقرار ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کیلئے سفارتی رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اپنے شیڈول کے مطابق چین روانہ ہوں گے جہاں وہ اہم ملاقاتیں کریں گے۔