حسن علی:چودھری شجاعت حسین سے علما کرام، مشائخ عظام اور پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، امن و امان اور قومی یکجہتی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ملاقات میں چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔ شرکاء نے ملک کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی اور قومی اتحاد و استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔
علماء کرام اور پارٹی رہنماؤں نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کرتے ہوئے ان کی سیاسی، جمہوری اور قومی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
ملاقات کرنے والوں میں مفتی محمد عثمان افضل، سید میراں حسین زنجانی اور میاں محمد حماد عارف سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں۔
اس موقع پر سردار انس خان قصوری، گوہر شہزاد اور شیخ شہزاد سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔