ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات

بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے  بھارت کی پاکستان کے خلاف جارحیت کے تناظر میں دنیا کے  اہم ملکوں کے وزٹ سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ اہم ملاقات کی ہے۔ 

سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو، دو سابق وزرا خارجہ اور سابق سیکرٹری خارجہ اور کئی اہم پارلیمینٹیرینز  کی ٹیم لے کر  دنیا کے اہم  دارالحکومتوں کے وزٹ پر جا رہے ہیں۔ وہ ان ممالک کی قیادت کو بھارت کی بلا اشتعال جارحانہ حرکتوں کے علاقائی اور دنیا کے امن اور سکیورٹی پر پیچیدہ اثرات  سے آگاہ کریں گے اور کشمیر کے لانگ سٹینڈنگ تنازعہ سے لے کر خیبر پختونخوا اور  بلوچستان میں انڈین پراکسی دہشتگردوں کی مسلسل دہشتگردی کی کارروائیوں سے آگاہ کریں گے پاکستان کے حالیہ معرکہَ حق کی کامیابیوں سے آگاہ کرنے کے ساتھ انہیں علاقائی امن، سکیورٹی اور گلوبل سکیورٹی پر پاکستان کی ریاست کے نکتہ نظر سے آگاہ کرین گے۔

آج وزیراعظم سے ملاقات میں بلاول بھٹو نے اپنے اس اہم وزٹ کے متعلق ان سے تبادلہِ خیال کیا۔
  
 بلاول بھٹو نے اہم  قومی سفارتی ذمہ داری  دینے  پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ 
وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت میں وفد کی ملاقات کے بعد پرائم منسٹر ہاؤس نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں پاکستانی مؤقف کو اجاگر کرنے کیلئے وزیراعظم سے رہنمائی لی۔

اعلامیے میں بتایاگیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی  آپ (بلاول بھٹو)  کی قیادت میں وفد پاکستان کامؤقف بھرپور طریقےسے دنیا کے سامنے پیش کرےگا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، شیری رحمان، رانا ثناء اللّٰہ اور مصدق ملک کے علاوہ مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور سیاسی امور رانا ثناء اللہ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شامل تھے۔

وفد میں سینیٹر شیری رحمان ، خرم دستگیر، حناربانی کھر، فیصل سبزواری، تہمینہ جنجوعہ، ڈاکٹر مصدق ملک اور جلیل عباس جیلانی بھی شامل ہیں۔

بلاول بھٹوکی قیادت میں وفد لندن، واشنگٹن، پیرس اور برسلز جائےگا اور خطے میں بھارت کے پروپیگنڈے اور خطےکےامن کو تباہ کرنےکی کوششوں کو بے نقاب کرے گا۔