ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات کی بارش کی نوید

محکمہ موسمیات کی بارش کی نوید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی 

 محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ (رات)   موسم کی   صورتحال کے مطابق     ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک  رہنے کا امکان  ہے  تاہم کشمیر ،  با لائی  خیبرپختونخوا ،خطہ پوٹھوہار  ، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ    آندھی/جھکڑ چلنے اور  گرج چمک کے ساتھ  چند مقامات پر بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پرژالہ باری  کی بھی توقع ہے     
ہفتہ کے  روزموسم کی   صورتحال  کے مطابق      کشمیر ،  خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، پنجاب  اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے  علاوہ    آندھی/جھکڑ چلنے اور  گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش/ ژالہ باری  کی توقع ہے  ملک کےدیگر  علاقوں میں موسم گرم اور خشک  رہنے کا امکان  ہے 
انتباہ:        

آج  (رات) اور ہفتہ کے روز   آند ھی /جھکڑ  /گرج -چمک /ژالہ باری    اور تیز/موسلادھار  بارش کے باعث  کمزور انفراسٹرکچر (بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ۔ ہے   
اسلام آباد:   اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ     آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش/ژالہ باری  کی بھی توقع۔Prob:70%     ہے 
  صوبہ خیبرپختونخوا میں   چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ،شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی ،  وزیرستان، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، بنوں اور ڈی آئی خان میں  مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے  علاوہ     آندھی/جھکڑ  اور گرج چمک کے ساتھ  چند مقامات پر بارش  کا امکان۔  اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری  کی بھی توقع ہے 
 صوبہ پنجاب میں   مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ ، شیخوپورہ، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر، ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، ٹی ٹی سنگھ، جھنگ، مظفر گڑھ، تونسہ شریف، خانیوال، بہاولنگر اور   بہاولپور میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے  علاوہ     آندھی/جھکڑ  اور  گرج چمک کے ساتھ  چند مقامات پر  بارش  کا امکان  ہے   اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری  کی بھی توقع ہے 
   صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم بعدا ز دوپہر ساحلی علاقوں میں تیز/ گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے ، صوبہ بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک  رہنے کا امکان۔  تا ہم ژوب،موسی ٰ خیل،بارکھان، خضدار ، لسبیلہ  اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز/گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،
کشمیر/گلگت بلتستان میں    کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ   تیز ہواؤں  اور  گرج چمک کے ساتھ  بارش  کا امکان ۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری  کی بھی توقع۔ گلگت بلتستان  میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گر ج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔