ویب ڈیسک : مفت الیکٹرک اسکوٹی اسکیم کے تحت خواتین کو الیکٹرک اسکوٹیز کی فراہمی کیلئے اگلے ماہ قرعہ اندازی کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
سندھ حکومت کی جانب سے خواتین کو الیکٹرک اسکوٹیز کی فراہمی کیلئے اگلے ماہ قرعہ اندازی کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس حوالے سے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس کا ہوا، جس میں بڑے ٹرانسپورٹ منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں ایک ہزار خواتین کو ای وی اسکوٹیز کی فراہمی کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ کوشش ہےجون میں ای وی اسکوٹی کیساتھ ای وی ٹیکسی پر بھی کام شروع کیا جائے۔
اجلاس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر یلو لائن نے یلو لائن بی آر ٹی منصوبے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جام صادق پل پنی مقررہ مدت سےقبل جون 2025 میں مکمل کر لیا جائے گا، بجام صادق پل کی اصل تکمیل کی تاریخ ستمبر 2025تھی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیپوون اور ڈیپو ٹو کی تعمیر بھی تیزی سے جاری ہے ، کوشش ہے دونوں منصوبےمقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو جائیں۔
سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو نے ریڈ لائن بی آر ٹی کی پیش رفت پربریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈیپوز،اسٹیشنزاور بائیو گیس پلانٹ کی تعمیر کے حوالے سےکام جاری ہے۔
سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارےڈیپو زاور بائیو گیس پلانٹ کوجلد مکمل کریں، کراچی کے عوام جدید،محفوظ اور قابل اعتماد ٹرانسپورٹ کے منتظر ہیں، منصوبوں کوناصرف وقت پر مکمل کرناہےبلکہ اعلیٰ معیاراور شفافیت بھی یقینی بنانی ہے۔انہوں نے کہا کہ جام صادق پل کی قبل از وقت تکمیل ایک خوش آئند پیش رفت ہے، فوری طور پرسندھ کےمختلف اضلاع میں کم از کم 500نئی بسوں کی ضرورت ہے ، چاہتےہیں دیہی اورشہری علاقوں میں ٹرانسپورٹ مسائل کا خاتمہ کیا جاسکے۔
اجلاس میں ای وی ٹیکسی اور ای وی اسکوٹی منصوبوں پر بھی تفصیلی غور کیا گیا، جس پر صوبائی وزیر نے کہا کہ گرین لائن بی آرٹی منصوبےکاانتظام حکومت سندھ کے سنبھالنے کےبہتری آئی، گرین لائن کی یومیہ رائڈرشپ 50ہزار سے بڑھ کر61ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری اب پبلک ٹرانسپورٹ کو ترجیح دے رہے ، جو ہمارے لیے حوصلہ افزا ہے۔