ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نیا نغمہ جاری

شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نیا نغمہ جاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے معرکہ حق میں وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہداء اور غازیوں کے اعزاز میں نیا گانا’’میں اپنا وعدہ نبھا رہا ہوں‘‘ریلیز کردیا۔

 اس نغمے کے اشعار اور  گلوکاروں کی سحر انگیز آوازوں نے  سماں باندھ دیا،نغمہ میں افواجِ پاکستان اور شہریوں کی قیمتی قربانیوں کو زبردست انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیاہے۔

 آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہداءِ معرکہِ حق کو سر کا جھومر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ اللہ نے اس سرزمین پاک کو فتح و کامرانی سے سرفراز فرمایا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق نغمے نے 1965ء کے اُس جنگی ماحول کی یاد کو تازہ کردیا جب پوری قوم نے مل کر افواجِ پاکستان کا ساتھ دیا اور بھارت کو دھول چٹائی تھی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ بھارت یہ جان لے کہ رات کی تاریکی میں چھپ کر بزدل فوجیں وار کیا کرتی ہیں جبکہ بہادر قومیں اور ان کی افواج بتاکر میدانِ جنگ میں اترتی ہیں۔

 آئی ایس پی آر کے نئے نغمے نے آتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی اور ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا۔