ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی جی آئی ایس پی آر اور سیکرٹری داخلہ آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

ڈی جی آئی ایس پی آر اور سیکرٹری داخلہ آج اہم پریس کانفرنس کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وفاقی سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی آج بروز منگل دوپہر 2:30 بجے اہم مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔

 خطے اور ملک کی موجودہ صورتحال، پاک بھارت سیز فائر، بھارت کی انتہا پسند قیادت کے اشتعال انگیز بیانات، بھارت کی آبی جارحیت اور خضدار میں سکول بس پر حملے کے تناظر میں اس پریس کانفرنس کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

 واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے گزشتہ روز قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایاجو وہ کبھی نہیں بھولیں گے۔

 انہوں نے کہا تھا کہ بھارتی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے جو عسکری منصوبے اپنائے گئے وہ کئی دہائیوں تک زیر مطالعہ رہیں گے، بھارت سندھ طاس معاہدہ جاری نہیں رکھتا تو کشمیر کی آزادی پر تمام 6 دریا پاکستان کے ہوں گے۔

 لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا تھا کہ پاکستانی فوج نے بھارت پر برتری حاصل کی ہے اور حالیہ حملے میں بھارت کو اپنے مقاصد حاصل کرنے سے روک دیا ہے،پاکستانی فوج کا حوصلہ اور بھارت پر حاصل کی گئی برتری نے عوام کے دلوں میں فوج کی اہمیت کو بڑھا دیا ہے، اور اب فوج عزت اور فخر کی علامت بن چکی ہے۔