سٹی42: گرمی کی شدید لہر کی زد میں آئے ہوئے ایک اور صوبے نے سکول کے بچوں کو گرمی سے بچانے کے لئے چند روز پہلے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں کرنے کے عوامی مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی سے پہلے والے پرانے زمانے کے معمول پر عمل کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔
سندھ کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے سرکاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی سکولوں میں گرمیوں کی چھتیاں یکم جون سے کی جائیں گی۔ تب تک چھوٹے، بڑے سب بچے روزانہ سکول جائیں گے۔
سندھ کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے حکمنامے کو نوٹیفائی کر دیا گیا ہے۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ نے موسم گرما کی تعطیلت کا نوٹیفکیشن آج جمعرات کے روز جاری کیا ہے۔
اس نوٹیفیکیشن میں سرکاری ڈیزاسٹر مینیجمنٹ ادارہ اور میٹ ڈیپارٹمنٹ کی گرمی کی شدید لہر کے متعلق آگاہی کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا اور حکم دیا گیا کہ تعلیم کے شعبہ کی سٹیرنگ کمیٹی کی سب کمیٹی کے 28 نومبر 2024 کو ہونے والے اجلاس کے فیصلہ کے مطابق سندھ کے تمام علاقوں کے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون 2025 سے 31 جولائی 2025 تک ہوں گی۔
یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ پنجاب کی حکومت نے گرمیوں کی چھٹیاں شدید گرمی کی صورت میں معمول کے وقت سے ایک ہفتہ پہلے کرنے کا خود اعلان کیا۔ خود ہی اس اعلان کو نظر انداز کر کے گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے ایک ہفتہ پہلے کرنے کی بجائے 29 مئی سے کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ اس حکم نامہ کو جاری کرنے کے بعد پنجاب کے میٹ ڈیپارٹمنٹ نے دوبارہ فور کاسٹ کی کہ ایک اور ہیٹ ویو 21 سے 24 مئی تک آ رہی ہے۔ اس ہیٹ ویو کے ہی متعلق پنجاب کی حکومت نے پہلے کہا تھا کہ یہ صورتحال ہوئی تو چھٹیاں ایک ہفتہ پہلے کر دیں گے۔ اب ہیٹ ویو موجود ہے لیکن سکول روزانہ صبح سے دوپہر گیارہ بجے تک کھل رہے ہیں۔
خیبر پختونخواہ کی حکومت نے اپنے صوبہ کے بچوں پر مہربانی یہ کی کہ شدید گرمی کی زد میں آئے ہوئی میدانی علاقوں پر مشتمل "گرم زون" میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے، جب کہ گرمی کی زد میں آئے ہوئے انہی علاقوں میں مڈل ، ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں کو 15 جون تک کھلا رکھنے کا حکم جاری کر دیا۔
خیبر پختونخوا حکومت کے حکم نامہ میں کہا گیا خیبرپختونخوا کے "ونٹر زون" میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گی۔
خیبر پختونخوا کے "ونٹر زون مین بھی بہت سے علاقوں میں گرمی کے موسم میں گرمی ہوتی ہے اور آج کل اس زون کے بھی کئی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔
صرف بلوچستان صوبہ کی حکومت نے شدید گرمی کی زد میں آئے ہوئے علاقوں میں تمام سکول چند روز پہلے سے بند کر دیئے ہیں جبکہ گرمی کی شدت سے محفوظ کچھ علاقوں میں سکول معمول کے مطابق یکم جون سے گرمیوں کی چھٹیوں کے لئے بند کئے جائیں گےْ
سندھ حکومت کے نوٹیفیکیشن میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے ہی کرنے کے حکم کی توجیہہ گزشتہ سال نومبر میں ہونے والے فیصلہ کا حوالہ دے کر کی گئی ہے۔ موسم کے سرکاری ادارہ نے گرمی کی لریں آنے کا اعتراف اس سال اپریل مین کیا تھا جب کہ پڑوسی ملک کا میٹ ڈیپارٹمنٹ کئی ہفتے پہلے بتا چکا تھا کہ مارچ سے مئی تک گرمی کی شدید لہرین آئیں گی۔ اب پاکستان کا میٹ ڈیپارٹمنٹ مسلسل اپنی فورکاسٹوں میں گرمی کی لہروں کی اطلاعات اور الرٹ جاری کر رہا ہے لیکن تعلیم کے محکموں کے افسران بضد ہیں کہ چھتیاں تو پچھلے زمانہ کی طرض یکم جون سے ہی یا (خیبر پختونخوا کے گرم علاقوں کے مڈل، ہائی سکولوں کی طرح) 16 جون ہو ہی کریں گے۔

سندھ حکومت کے آج جمعرات کو ہونے والے نوٹیفکیشن کا اطلاق سرکاری و نجی دونوں شعبوں کے تمام سکولوں پر یکساں طور پر ہوگا۔