ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ غازی خان; پولیس کی خارجی دہشتگردوں کیخلاف کارروائی، چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا

ڈیرہ غازی خان; پولیس کی خارجی دہشتگردوں کیخلاف کارروائی، چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : یوم پاکستان پر پنجاب پولیس کے بہادر جوان کچے کے  کریمنلز اور خوارجی دہشت گردوں کے ساتھ نبردآزما رہے۔ 

کچے کے کریمنلز کے خلاف رحیم یار خان پولیس کی بڑی کامیابی کے بعد پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان کی خوارجی دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی ،پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان  نے سرحدی تھانہ وہوا کی جھنگی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشت گردوں کا بڑا حملہ پسپا کر دیا۔  

ترجمان پنجا ب پولیس کے مطابق خوارجی دہشت گردوں نے تھانہ وہوا کی جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر ایک بار پھر حملے کی کوشش کی،20 سے 25 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف اطراف سے حملہ کیا،دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز، جدید خودکار اسلحہ کا  استعمال کیا،چوکی پر تعینات پنجاب پولیس کے الرٹ اہلکاروں نے زبردست مزاحمت اور جوابی فائرنگ سے حملہ ناکام بنا دیا،پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی سے دہشت گرد پسپا ہو کر فرار ہو گئے، پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں، آر پی او ڈیرہ غازی خان سجاد منج کی آپریشن کی قیادت، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی بھی موقع پر موجود ہیں ، مفرور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے  خوارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر ڈیرہ غازی خان پولیس  کو شاباش دی ۔  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے کہا جھنگی پولیس چیک پوسٹ پنجاب حکومت کی فنڈنگ سے مزید محفوظ بنائی جا چکی ہے،چوکی پر اضافی نفری، جدید آلات اور اسلحہ پہلے سے فراہم کیا گیا ہے،پنجاب پولیس کے بہادر سپاہی ملک و قوم کے دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔