یوم پاکستان؛ تینوں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ، لڑاکا طیاروں کا شاندار فلائی پاسٹ

یوم پاکستان؛ تینوں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ، لڑاکا طیاروں کا شاندار فلائی پاسٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اسلام آباد کے شکرپڑیاں گراؤنڈ میں مسلح افواج کی جانب سے یوم پاکستان کی مرکزی پریڈ جاری ہے۔ مرکزی پریڈ میں مسلح افواج کے جوانوں نے مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا۔ مسلح افواج کے لڑاکا طیاروں کی جانب سے شاندار فلائی پاسٹ کیا گیا ۔ 

یوم پاکستان کی مناسبت سے اسلام آباد کے شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ اقبال کی تصویروں کے بل بورڈز نصب کیے گئے اور گراؤنڈ کو خصوصی طور پر خوبصورت پھولوں اور پودوں سےسجایا گیا۔

 پریڈ کے مہمان خصوصی صدر مملکت آصف علی زرداری تھے جبکہ سعودی عرب کے وزیر دفاع سمیت غیر ملکی مہمان بھی پریڈ کی تقریب میں شریک ہوئے، اس کے علاوہ  تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت تمام سروسز کے سربراہان، وفاقی وزراء، ارکان اسمبلی اور غیر ملکی سفرا نے بھی شرکت کی۔

 صبح سویرے اسلام آباد کے شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان رینجرز کے دستوں نے رینجرز ایگزی بیشن ڈرل کا شاندار مظاہرہ کیا، ڈرل کے دوران رینجرز کے دستوں نے ذہنی وجسمانی صلاحیتوں کو شاندار انداز میں شرکاء کے سامنے پیش کیا۔اس کے علاوہ آرمی سکول آف میوزک کے دستے نے بھی سولو ڈرم کا مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں پر سحرطاری کر دیا۔ یوم پاکستان کی پریڈ میں گلگت بلتستان سکاؤٹس، چین اور آذربائیجان کے دستے بھی شامل ہوئے جبکہ وفاقی اکائیوں کی خوبصورت اور متنوع ثقافت کی نمائندگی کرنے والے روایتی فلوٹس بھی پریڈ کا حصہ تھے۔

 لڑاکا طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ؛ 

مسلح افواج کے لڑاکا طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کیا، فلائی پاسٹ میں میراج لڑاکا طیارے، پاکستان کی پہچان جے ایف 17 تھنڈر شامل تھے، فلائی پاسٹ میں ونگ کمانڈر حسن صدیقی کی قیادت میں ایف 16 لڑاکا طیاروں نے شاندار مظاہرہ کیا۔

فلائی پاسٹ میں ایف 7 پی جی چیتا اور جے 10 سی، پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیارے سی ون تھرٹی، جدید ترین جاسوسی نظام سے لیس طیاروں، پاک بحریہ کے اینٹی سب میرین لڑاکا طیاروں، پاک بحریہ کے اینٹی سب میرین لڑاکا طیاروں نے شاندار مظاہرہ پیش کیا۔