استنبول: قونصلیٹ جنرل میں یوم پاکستان پر پرچم کشائی کی خصوصی تقریب کا انعقاد

Unfurling the flag,ceremony,Youme pakistan,Istambol,City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ترکیہ کے شہر استنبول میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پرچم کشائی کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

 تقریب میں ترکیہ میں پاکستان کے قونصل جنرل نعمان اسلم نے قومی ترانے کی دُھن کیساتھ قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر انہوں نے صدر اور وزیراعظم پاکستان کے خصوصی پیغام بھی پڑھ کر سنائے۔

 قونصل جنرل نے اپنے پیغام میں اس قومی دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اسوقت درپیش تمام چیلنجز سے آگاہ ہے اور ان تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنائے ہوئے ہے۔

 اس موقع پر تحریک پاکستان کے ہیروز اور اب تک مملکت کیلئے اپنی خدمات پیش کرنیوالی شخصیات کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔

 اپنے پیغام میں قونصل جنرل پاکستان اور ترکیہ کے مضبوط برادرانہ تعلقات پر بھی روشنی ڈالی۔ خصوصی طور پر ترکیہ میں حالیہ تباہ کن زلزلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مصیبت کی اس گھڑی میں ترکیہ میں موجود اپنے بھائیوں اور بہنوں کیساتھ ہے اور زلزلے کے آخری متاثرہ شخص کی بحالی تک تعاون جاری رکھے گا۔

 پرچم کشائی کی یہ تقریب ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ افراد اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی دُعا پر اختتام پذیر ہوئی۔