الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرکے آئین کی توہین کی، فوادچودھری

الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرکے آئین کی توہین کی، فوادچودھری
کیپشن: Fawad Chowdhury, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کے پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے فوادچودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس یہ اختیارات نہیں کہ وہ الیکشن کی تاریخ کو آگے لے جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ 8 اکتوبر کی تاریخ الیکشن کمیشن کہاں سے لائی ہے،الیکشن کا شیڈول تبدیل کرکے الیکشن کمیشن نے آئین کی توہین کی ہے،چیف الیکشن کمشنر اور ممبران جنہوں نے اس پر دستخط کئے وہ آرٹیکل 6کے مرتکب ہوئے ہیں۔

 فوادچودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کافیصلہ ناقابل قبول ہے،لیڈرشپ سے مشاورت کے بعد اس پر لائحہ عمل طے کریں گے،عدلیہ اورعوام آئین کاتحفظ کریں گے،ان کا کہناتھا کہ الیکشن ملتوی کرنے کامقصد آئین پر حملہ ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نےپنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے الیکشن ملتوی کردیئے،الیکشن کمیشن نے سٹیک ہولڈرز کی بریفنگ کے بعد حکم نامہ جاری کیا ہے، پنجاب اسمبلی کے انتخابات اب 8 اکتوبر ہوں گے۔

Bilal Arshad

Content Writer